آیت اللہ سید محمد سعیدی
-
آیت اللہ سعیدی:
آج کے شمر اور عمر سعد نیتن یاہو اور مختلف ممالک کے بظاہر مسلمان سربراہ ہیں
حوزہ / ایران کے شہر قم کے خطیب جمعہ نے کہا: آج کا شمر اور یزید نیتن یاہو اور عمر سعد آج کے مسلم ممالک کے بظاہر مسلمان سربراہ ہیں جنہوں نے اس بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی مدد کی ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
-
آیت اللہ سید محمد سعیدی:
ایماندار شخص صحیح طریقے سے کام کرتا ہے خواہ وہ اس کے ضرر میں ہی کیوں نہ ہو
حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: کچھ لوگ انتخابات کے دوران ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور انتخابات کے بعد کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچتے۔ انہوں نے کہا: ہم سب خاص طور پر مذہبی تنظیموں اور کمیٹیوں کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک "اخلاقِ اسلامی کو بیان اور اس پر عمل کرنا" ہے۔
-
آیت اللہ سعیدی:
شیطان انسانوں کا بے رحم دشمن اور تمام فساد کی جڑ ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: شیطان کا فریب یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرکے اپنی باتوں میں باطل کو پنہان کرتا ہے۔
-
آیت اللہ سعیدی:
عقیدتی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے انسان کو تحفظ ملتا ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: جب انسان کا عقیدہ درست ہو اور اس کے ساتھ وہ عمل بھی انجام دے اس کا دوسروں پر بھی مثبت اثر ہوتا ہے۔
-
آیت اللہ سید محمد سعیدی:
مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یکساں اہداف کے حصول کا نام "وحدت" ہے
حوزہ / آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا: اتحاد کا مطلب مشترکہ مفادات کی بنیاد پر یکساں اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
-
امام جمعہ شہر قم:
اگر اہل بیت (ع) کا کلام دنیا تک پہنچے تو وہ اس کی اتباع کریں گے
حوزہ / حرم کریمۂ اہل بیت علیہم السلام کے متولی نے کہا: اما رضا علیہ السلام نے فرمایا "اگر ہم اہل بیت علیہم السلام کا خوبصورت کلام لوگوں تک پہنچے تو وہ یقینا اس کی اتباع کریں گے پس ضرورت اس امر کی ہے کہ کلام اہل بیت علیہم السلام کی درست شناخت کے بعد اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں اور اگر ایسا ہو تو لوگ بھی اس کلام کے گرقیدہ ہو جائیں گے۔
-
آیت اللہ روحانی نے اپنی پوری عمر شاگردوں کی تربیت میں گزار دی
حوزہ / حرم کریمۂ اہلبیت (ع) کے متولی نے آیت اللہ محمد صادق روحانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس بزرگوار اور جلیل القدر عالم دین نے اپنی پوری عمر معارف اہلبیت (ع) کی ترویج، بیسیوں شاگردوں کی تربیت اور فقہ الصادق (ع) جیسی عمدہ اور جامع تألیفات میں گزار دی۔
-
قربت کی نیت سے حرم حضرت معصومہ (س) کی خدمت کرنا عبادت ہے، آیت اللہ سعیدی
حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی خدمت کرنا باعثِ افتخار ہے۔ دنیاوی نظر میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خدمت کرنا شاید ایک روزمرہ کا کام اور فعالیت سمجھا جاتا ہو لیکن اگر یہی کام قربت الی اللہ کی نیت سے کیا جائے تو عبادت محسوب ہوتا ہے۔
-
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ہے، آیت اللہ سعیدی
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایک سنگین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کی جانی چاہیے۔
-
حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی:
مغربی طاقتیں شیعہ اور اہلسنت کے درمیان تفرقہ اور اختلاف ایجاد کرنے کے درپئے ہیں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا: دوسرے مذاہب اور فرقوں کا سامنا کرتے وقت ہمیں اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور ان کے آداب کی پیروی کرنی چاہیے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام جب سنیوں سے سامنا کرتے تھے تو ان کا احترام کرتے تھے اور ان کی نمازوں میں شرکت کیا کرتے تھے اور ان کے مرنے والوں کے جنازوں اور ان کے بیماروں کی عیادت کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے۔
-
آیت اللہ سید محمد سعیدی:
سچا مومن وہی ہے جو اگلے رمضان تک اپنے معنوی ذخائر کی حفاظت بھی کرے
حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: رمضان المبارک کے بعد روزہ داروں اور روحانی و معنوی سرمایہ داروں کو جو خطرہ لاحق ہے وہ یہ ہے کہ ہم ماہ مبارک رمضان میں کئے گئے ان معنوی ذخائر سے لاتعلق ہو جائیں جن کی سعادت ہمیں اس مبارک مہینہ میں حاصل ہوئی۔
-
آیت اللہ سعیدی:
لوگوں کو کرونا ویکسینیشن کے لیے جلدی کرنی چاہیے
حوزہ/ کرونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کے بعد حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: ویکسینیشن سماجی جہتوں کے ساتھ ساتھ صحت کا انتہائی مہم مسئلہ ہے کیونکہ لوگ ویکسین لگوانے کے ساتھ اپنے اور معاشرے کے لیے گویا خیر و صلاح کا کام انجام دیتے ہیں۔
-
اہل بیت (ع) سے محبت قرب خداوندی کا باعث ہے، آیت اللہ سعیدی
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: محبت ہمیں اپنے محبوب کی جانب کھینچ کر لے جاتی ہے اور اگر یہ محبت معرفت کے ساتھ ہو تو مفید اور باقی رہنے والی ہے اور انسان کو خدا کی محبت تک پہنچا دیتی ہے لیکن وہ محبت کہ جو معرفت کے بغیر ہو وہ پشیمانی کا باعث ہے اور زوال پذیر ہے۔