۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محمد مخبر

حوزہ/ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کے بعد اب ملک ایران کے نائب’’ڈاکٹر محمد مخبر‘‘ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کے بعد اب ملک ایران کے نائب’’ محمد مخبر‘‘ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث مشرقی آذربائیجان کے علاقے ورزغان میں جا گرا، اس وقت ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، تبریز کےامام جمعہ ، تبریز کے گورنر اور دیگر دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی سوار تھے۔

کل سے ہی حادثے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام جاری تھا، لیکن خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں لیکن آج صبح ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچ گئیں جس کے بعد ایران کے سرکاری میڈیا اور دیگر عرب میڈیا نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی ۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق ایرانی صدر کے انتقال کر جانے کی صورت میں نائب صدر ہی صدارتی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .