۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراق کی الحکمہ قومی پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا: " اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ممتاز اسلامی سیاسی شخصیت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے متعدد ساتھیوں بالخصوص وزیر خارجہ ، تبریز کے امام جمعہ اور گورنر کی دردناک خبر شہادت موصول ہوئی جسے سن کر بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: ایران، خطے اور دنیا کی انقلابی، سیاسی اور ثقافتی زندگی میں مرحوم کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، ایرانی قوم ، حکومت اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .