۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
تصاویر / دیدار رئیس جمهور با آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر مملکت ایران کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں انقلاب کا مخلص اور ایک پرعزم رہنما کی واضح مثال قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے باشعور اور جرات مندانہ موقف اور فیصلے سے پوری دنیا میں امت اسلامیہ کے لیے باعث افتخار بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر مملکت ایران کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله وإنا إلیه راجعون

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی خبر شہادت سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔

انہوں نے کئی برسوں تک عوام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی مختلف شعبوں میں خدمت کی اور اپنے فرض اور خدمت میں کبھی بھی کوتاہی نہیں کی، وہ ایک پُرعزم رہنما اور مخلص انقلابی کی واضح مثال تھے اور اپنے باشعور اور جرات مندانہ موقف اور فیصلے سے پوری دنیا میں امت اسلامیہ کے لیے باعث افتخار بنے، ایران کے معزز عوام اور دنیا کے مظلومین و مستضعفین انہیں کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔

میں اس عظیم مصیبت پر ایرانی عوام اور خصوصاً ان کے اہل خانہ اور پسماندگان، قومی و عسکری حکام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہوں، اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ انہیں اولیائے کرام کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

میں ایرانی عوا کو یہ اطمینان دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی عنایت اور برکت سے ملک کے انتظامات اور ذمہ داروں کے فرائض کی انجام دہی میں کوئی خلل نہیں آئے گا اور معمول کے مطابق قانونی طریقے سے ملک کا کام جاری رہے گا۔

میں خدا بارگاہ خدا وندی سے اسلامی جمہوریہ اور ایرانی قوم کے لئے عزیت و سربلندی کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمة الله

قم – ناصر مکارم شیرازی

20 مئی 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .