۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
عیادت رهبر معظم انقلاب اسلامی از حضرت آیت‌الله مکارم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی معدے میں انفکشن ہونے کی وجہ سے تہران کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ان کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی معدے میں انفکشن ہونے کی وجہ سے تہران کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ان کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔

اس دوران آیت اللہ خامنہ ای نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے علاج کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کی اور آگاہ ان کی مکمل صحت و تندرستی کی دعا کی اور کہا:آپ کی زندگی کا ہر لمحہ با برکت رہاہے، اور آپ کا وجود علمی لحاظ ، لوگوں کی ہدایت کے لحاظ سے اور علم کے لحاظ سے نفع بخش رہا ہے، خدا آپ کو سلامت رکھے۔

اس ملاقات میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مہربانی اور محبت پر اظہار تشکر کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .