حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ ناصرمکارم شیرازی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور بقیہ علاج ان کے گھر پر ہی جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفتر کے نے آیت اللہ مکارم شیرازی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس اعلان میں کہا گیا ہے: سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مومنین کی دعاؤں سے اور حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی عنایت اور لطف و کرم سے ، علاج مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی دام ظلہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور بقیہ علاج اور استراحت کے لئے گھر تشریف لا چکے ہیں۔
ہم علمائے کرام، بزرگان اور عوام کی دعاؤں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اس مرجع تقلید کی صحت کے لیے دعا کی اور خاص طور پر طبی عملے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے علاج میں کافی زحمتیں اٹھائیں۔