۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
امام صادق (ع)

حوزہ/ قم المقدسہ میں آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ اراکی، مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی اور مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی کے کے دفاتر میں شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام صادق علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں 24 اور 25 شوال المکرم کو مراجع تقلید اور علمائے کرام کے دفاتر کے زیراہتمام مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہاہے۔

دفتر آیت اللہ نوری ہمدانی میں 24 اور 25 شوال کو صبح 10:00 بجے ، آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفتر میں 25 شوال کو صبح 11 بجے مدرسہ علمیہ امیر المومنین (ع) میں ، آیت اللہ محسن اراکی کے دفتر میں 25 شوال کو دوپہر اور شام میں دو مجالس منعقد ہوں گی۔

اس کے علاوہ 25 شوال کو صبح 9:30 بجے صفائیہ میں واقع مرحوم آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کے دفتر میں اور صبح 8 بجے دفتر مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی میں بھی مجالس کا اہتما کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .