جمعرات 20 نومبر 2025 - 20:22
قم المقدسہ میں مراجع تقلید کے دفاتر میں آج سے عزاداری ایامِ فاطمیہ کا آغاز

حوزہ/ حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام آج بروز جمعرات 20 نومبر 2025 سے قم میں مراجع تقلید کے دفاتر میں شروع ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام آج بروز جمعرات 20 نومبر 2025 سے قم میں مراجع تقلید کے دفاتر میں شروع ہو رہے ہیں۔

مرجع عالیقدر آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر میں یہ مجالس پانچ روز تک روزانہ صبح 10:30 بجے منعقد ہوں گی جن مومنین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، ان مجالس میں حجت الاسلام حائری قزوینی خطاب کریں گے، جبکہ معروف ذاکرینِ اہل بیتؑ حاج علی اصغر انصاریان اور سید حسن میریزدی نوحہ خوانی کریں گے۔

اسی طرح ایامِ شہادت کی مناسبت سے مراجع تقلید حضرات آیات نوری ہمدانی، جوادی آملی اور مکارم شیرازی کے دفاتر میں بھی عزاداری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha