جمعہ 21 نومبر 2025 - 21:26
جناب زہراء (س) نے پورے وجود سے امام وقت کا دفاع کیا: حجت الاسلام مؤمنی

حوزہ/بمناسبت ایام فاطمیہ طلاب اُردو زبان کی جانب سے مدرسہ مؤمنیہ قم المقدسہ میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی؛ جس میں ہندوستان، پاکستان، افغاستان، آذربائیجان، تاجکستان، روس اور مختلف ممالک کے طلاب و علماء نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بمناسبت ایام فاطمیہ طلاب اُردو زبان کی جانب سے مدرسہ مؤمنیہ قم المقدسہ میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی؛ جس میں ہندوستان، پاکستان، افغاستان، آذربائیجان، تاجکستان، روس اور مختلف ممالک کے طلاب و علماء نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء سے معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین سیّد حسین مؤمنی نے کیا۔

انہوں شہزادی پر ڈھائے گئے ظلم و سِتم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے اپنے پورے وجود کے ساتھ اپنے وقت کے امام کا دفاع کیا، جان و مال سب کچھ راہ امامت میں قربان کیا، یہاں تک کہ اپنے اس بچے کو بھی قربان کیا کہ جو ابھی بطن میں تھا۔

مجلسِ عزاء میں قم المقدسہ کے معروف اساتذہ بھی شریک ہوئے، جن میں آیت الله عباد الله خیریان، استاد دانش محمود آبادی، استاد احسانی، استاد باقریان، استاد پارسا و دیگر علماء و فضلاء شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha