بدھ 19 نومبر 2025 - 20:27
مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان کے تحت مجالسِ عزائے فاطمیہ کا شیڈول جاری

حوزہ/ مدرسہ بنت الہدیٰ (رجسٹرڈ) ہریانہ کے زیرِ سایہ یکم تا تین جمادی الثانی حضرتِ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالسِ عزائے فاطمیہ برائے خواتین نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ بنت الہدیٰ (رجسٹرڈ) ہریانہ کے زیرِ سایہ یکم تا تین جمادی الثانی حضرتِ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالسِ عزائے فاطمیہ برائے خواتین نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس روحانی سلسلے کے لیے سید چھپرہ اور اس کے اطراف کی متعدد بستیوں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے؛ جن میں حیدریہ ہال سید چھپرہ، امام بارگاہ ضبطی چھپرہ، مدرسہ حسینیہ ضبطی چھپرہ، ہاشمی امام بارگاہ نائی مزرعہ سادات اور امام بارگاہ امام علی نقیؑ حسین پور سادات (سہارنپور) شامل ہیں۔

ان مجالسِ عزاء میں مدرسہ بنت الہدیٰ کی طالبات تلاوتِ قرآن کریم، نظامت، پیش‌خوانی اور تقاریر پیش کریں گی، جبکہ منتخب خطیباتِ اہل بیت علیہم السّلام کے فضائل اور مصائبِ سیدۂ کائناتؑ، معارفِ فاطمی اور سیرتِ طیبہ کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق، اس سال بھی خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مدرسہ بنت الہدیٰ کے زیرِ اہتمام گیارہ مختلف مقامات پر مجالسِ فاطمیہ کا انعقاد عمل میں آیا تھا، جنہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان کے سربراہ مولانا عقیل رضا ترابی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سلسلۂ مجالس کا مقصد خواتین میں معرفتِ فاطمی، شعورِ سیرتِ زہراؑ اور عملی پیروی کے جذبے کو بیدار کرنا ہے، تاکہ عزائے سیدہؑ کے فیوضات گھر گھر عام ہوں۔

حیدریہ ہال سید چھپرہ

پہلی مجلس

یکم جمادی الثانی ساڑھے 6 بجے شب

خطابت: محترمہ سیدہ ثانیہ بتول صاحبہ

دوسری مجلس

دو جمادی الثانی ساڑھے 6 بجے شب

خطابت: محترمہ سیدہ فائزہ بتول صاحبہ

تیسری مجلس

تین جمادی الثانی صبح 9 بجے

خطابت: محترمہ سیدہ آفریدہ بتول صاحبہ

مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان کے تحت مجالسِ عزائے فاطمیہ کا شیڈول جاری

امام بارگاہ ضبطی، چھپرہ

پہلی مجلس: محترمہ سیدہ راضیہ بتول صاحبہ

دوسری مجلس: محترمہ سیدہ ممتاز فاطمہ صاحبہ

مدرسہ حسینیہ، ضبطی چھپرہ

• خطابت: محترمہ سیدہ کریمہ بتول صاحبہ

ہاشمی امام بارگاہ، نائ مزرعہ سادات

تین جمادی الثانی دوپہر 1 بجے

خطابت: محترمہ سیدہ مصباح بتول صاحبہ

امام بارگاہ امام علی نقیؑ، حسین پور سادات (سہارنپور)

تین جمادی الثانی — دوپہر 1 بجے

خطابت: محترمہ سیما فاطمہ بڈولی صاحبہ

مدرسہ بنت الہدیٰ نے تمام مؤمنات سے گزارش کی ہے کہ مجالس میں بروقت شرکت فرمائیں، نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور عزائے سیدہ سلام اللہ علیہا کے تقدس کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ماحولِ عزاء کے وقار کو برقرار رکھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha