جمعہ 21 نومبر 2025 - 11:17
20 نومبر عالمی یومِ اطفال کے موقع پر کمسن مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کی یاد میں امروہہ ہندوستان میں سمپوزیم کا انعقاد

حوزہ/ ورلڈ چلڈرن ڈے(20 نومبر ) کے موقع پر، کربلا کے کمسن مجاہد شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں سادات امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن دہلی کی جانب سے امروہہ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں بڑی تعداد میں علماء، ادباء اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ورلڈ چلڈرن ڈے(20 نومبر ) کے موقع پر، کربلا کے کمسن مجاہد شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں سادات امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن دہلی کی جانب سے امروہہ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں بڑی تعداد میں علماء، ادباء اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔

سمپوزیم کا آغاز مولانا سید حیدر مہدی کی تلاوتِ کلامِ پاک اور تاجدار امروہوی کی نعمت خوانی سے ہوا۔

20 نومبر عالمی یومِ اطفال کے موقع پر کمسن مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کی یاد میں امروہہ ہندوستان میں سمپوزیم کا انعقاد

ڈاکٹر مولانا سید شہوار حسین نقوی نے سمپوزیم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حضرت علی اصغر علیہ السلام کی قربانی نے واقعہ کربلا کو مظلومیت کی علامت بنادیا اور دنیا کو بتایا کہ بڑا کارنامہ انجام دینے کے لیے سن وسال کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ ایک کمسن بچہ بھی بڑے لشکر سے مقابلہ کرکے اسے رونے پر مجبور کر سکتا ہے۔ علی اصغر اس ننھے مجاہد کا نام ہے جس نے اپنی قربانی کے ذریعے واقعہ کربلا کو ایسی تابناکی عطا کی کہ جس کی ضو فشانی سے ذہن انسانی آج تک منور نظر آ رہا ہے؛ یہی وجہ ہے کہ آج دیگر مذاہب کے مفکرین بارگاہِ حضرت علی اصغر علیہ السلام میں خراجِ عقیدت پیش کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں۔

20 نومبر عالمی یومِ اطفال کے موقع پر کمسن مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کی یاد میں امروہہ ہندوستان میں سمپوزیم کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی دانشور نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شان میں معرکۃ الآرا قصیدہ کہا: جس کا اردو ترجمہ معصوم ستارہ، کے عنوان سے امروہہ کے معروف عالم دین مولانا سید مسرور حسن نے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید احسن اختر نقوی نے کہا کہ حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت نے واقعہ کربلا کو دیگر واقعات سے ممتاز کردیا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ تمام لوگوں کے دلوں پر حکومت کر رہا ہے۔

ڈاکٹر سید جمشید کمال نے عالمی یومِ اطفال کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور ان کے علاوہ مولانا کوثر مجتبیٰ، سید سراج نقوی، سید سبط حیدر نقوی، سید پرویز زیدی، ڈاکٹر چندن نقوی اور دیگر نے خیالات کا اظہار کیا۔

20 نومبر عالمی یومِ اطفال کے موقع پر کمسن مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کی یاد میں امروہہ ہندوستان میں سمپوزیم کا انعقاد

سمپوزیم کی صدارت آرگنائزیشن کے صدر سید غلام سجاد نے کی۔

ڈاکٹر سید مبارک علی، شیبان قادری، ناصر پرویز ساحل امروہوی اور سکندر شجاع و دیگر نے منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نظامت کے فرائض ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے انجام دئیے اور سید رضی نقوی اور سید حسن بن علی رضن نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے عالمی یومِ اطفال، بچوں کے حقوق پر اقوامِ متحدہ کے کنونشن کی منظوری کی مناسبت سے ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha