حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راجستھان اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں، حسب سابق امسال بھی شہادتِ حضرت صدیقۂ طاہرہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ 27 جمادی الاولی 1447 سے 4 جمادی الثانی 1447 تک جاری رہے گا۔
مجالس کی تفصیلات
27 جمادی الاولی کو رات کے وقت 8 بجے مرکزی امام بارگاہ آل ابوطالب تاراگڑھ اجمیر میں اہتمام کیا گیا ہے، جسمیں کثیر تعداد میں محبان حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شرکت رہے گی۔
مجالسِ عزاء سے مولانا عباس ارشاد نقوی، حجۃالاسلام مولانا ضمیر الحسن، حجۃالاسلام مولانا سید نقی مہدی زیدی امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر اور حجۃالاسلام مولانا سید مظفر حسین خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 21 نومبر 2025 تا 25 نومبر 2025 کو بلافصل بعد از نمازِ مغربین مسجد پنجتنی میں مولانا سید نقی مہدی زیدی امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر، مسجد المنتظر میں مولانا سید مظفر حسین نقوی کے بیانات ہوں گے۔
نیز 21 نومبر بعد از نمازِ جمعہ شیعہ جامع مسجد میں مولانا سید نقی مہدی زیدی امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر خطاب کریں گے۔
4 جمادی الثانی 1447 کو بعد از نمازِ مغربین امامبارگاہ آل ابوطالب میں الوادعی مجلس عزاء فاطمیہ منعقد ہوگی، جس سے مولانا سید نقی مہدی زیدی امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر خطاب کریں گے۔











آپ کا تبصرہ