پیر 17 نومبر 2025 - 18:10
ہندوستان؛ جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کا اہم اجلاس/وقف کے متعلق بیداری مہم چلانے پر غور

حوزہ/جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کی ایک اہم نشست زیرِ صدارت جناب سرفراز احمد ممبر راج سبھا و چیئرمین سنی وقف بورڈ یاں میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی؛ جس میں امید پولٹر پر پانچ دسمبر سے قبل رجسٹریشن کروانا لازم قرار دیا اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو قانون کے تحت ایک لاکھ کا جرمانہ اور سزا بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سلسلے میں وقف املاک کے متولیان اور کمیٹیاں غفلت برت رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت جناب سرفراز احمد ممبر راج سبھا و چیئرمین سنی وقف بورڈ یاں میٹنگ ہال میں منعقد ہوا؛ جس میں امید پولٹر پر پانچ دسمبر سے قبل رجسٹریشن کروانا لازم قرار دیا اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو قانون کے تحت ایک لاکھ کا جرمانہ اور سزا بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سلسلے میں وقف املاک کے متولیان اور کمیٹیاں غفلت برت رہی ہیں۔

اجلاس میں کہا کہ وقف املاک اللہ رسول اور اہل بیت علیہم السّلام کی ملکیت ہیں۔

سنی وقف بورڈ کے سرگرم ممبر مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے کہا کہ مال امام اور مال خدا کی حفاظت مسلمانوں کا دینی اور آئینی فریضہ ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ جن لوگوں کو حفاظت کے لیے معین کیا گیا تھا، انہی لوگوں نے اکثر املاک کو برباد کرنے کا کام کیا ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ ہم وقف املاک کا تحفظ کر کے قوم اور سماج کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

ہندوستان؛ جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کا اہم اجلاس/وقف کے متعلق بیداری مہم چلانے پر غور

انہوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کو کلمے کی بنیاد پر متحد ہو کر اس املاک کے تحفظ کے لیے قانونی جدوجہد کرنی چاہیے، تاکہ وقف املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جناب سرفراز احمد صاحب ممبر راجیہ سبھا نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی جائیداد کی حفاظت کا خیال رہتا ہے، مگر افسوس ہے کہ وقف املاک کا مسلمانوں نے تحفظ کرنے میں وہ حق ادا نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

اس موقع پر سینیئر ممبر جناب ابرار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر اپنے سارے حقوق کا تحفظ کریں جو اسلام، شریعت اور قانون نے ہمیں دیا ہے۔

ہندوستان؛ جھارکھنڈ سنی وقف بورڈ کا اہم اجلاس/وقف کے متعلق بیداری مہم چلانے پر غور

اس موقع پر محمد فیضی سابق ایم ایل اے جناب نظام الدین انصاری، جناب محبوب عالم انصاری، جناب شکیل احمد خان وقف بورڈ کے سی ای او، ممتاز خان ایڈوکیٹ اور کلام رشیدی نے بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha