منگل 18 نومبر 2025 - 16:28
18 نومبر ادارۂ نشر پیغام کربلا کے بانی و مؤسس کی برسی پر، ادارے کی طرف سے انہیں خراجِ تحسین

حوزہ/۱۸ نومبر ۲۰۲۴ وہ تاریخ ہے جب جنابِ مرحوم سید حسین حیدر رضوی، مؤسس و بانی ادارۂ نشرِ پیغامِ کربلا، اپنے رب کے حضور جا ملے۔ اُن کی زندگی اخلاص، غیرتِ دینی اور خدمتِ حق کی وہ روشن مثال تھی جو ہر دور میں مشعلِ راہ رہے گی۔ مرحوم نے جس ثابت قدمی کے ساتھ قلم کو امانت سمجھ کر دین کی ترجمانی کی، وہ اُن کے بلند حوصلے اور پاکیزہ نیت کا زندہ ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۱۸ نومبر ۲۰۲۴ وہ تاریخ ہے جب جنابِ مرحوم سید حسین حیدر رضوی، مؤسس و بانی ادارۂ نشرِ پیغامِ کربلا، اپنے رب کے حضور جا ملے۔ اُن کی زندگی اخلاص، غیرتِ دینی اور خدمتِ حق کی وہ روشن مثال تھی جو ہر دور میں مشعلِ راہ رہے گی۔ مرحوم نے جس ثابت قدمی کے ساتھ قلم کو امانت سمجھ کر دین کی ترجمانی کی، وہ اُن کے بلند حوصلے اور پاکیزہ نیت کا زندہ ثبوت ہے۔

مرحوم کی علمی و فکری خدمات کا دائرہ بڑا وسیع تھا۔ اہلبیتؑ سے کینہ رکھنے والوں کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کا انہوں نے دلائل کے چراغ سے ایسا مؤثر جواب دیا کہ باطل کے شور میں بھی حق کی آواز سنائی دینے لگی۔ اصلاحِ ذاکری و منبر، شادی بیاہ کی بے جا رسومات، اور معاشرے میں رائج توہمات کے خلاف وہ اس جرات کے ساتھ لکھتے رہے کہ کسی ملامت گر کی پرواہ نہ کی۔ اُن کی تحریروں نے ہزاروں مومنین کے لیے رہ نمائی، بیداری اور عمل کا راستہ روشن کیا۔

نادار مؤمنین کی دستگیری اور یتیم بچوں کی کفالت اُن کی عملی دین داری کا ایک نہایت روشن باب ہے۔ یہ وہ خدمت ہے جو شور و شہرت سے بے نیاز تھی، مگر اس کی قدر و قیمت آسمانوں پر لکھی گئی ہوگی۔ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی بے پایاں رحمتوں میں جگہ دے اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کی بارگاہ میں ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ کی درخواست ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha