پیر 17 نومبر 2025 - 22:55
ہندوستانی عمرہ زائرین کی المناک ٹریفک حادثے میں اموات پر، این۔ڈی۔اے پیلگرم انڈیا کے صدر کا اظہارِ افسوس/ شفاف تحقیقات کا مطالبہ

حوزہ/سعودی عرب میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ہندوستانی عمرہ زائرین کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے این۔ڈی۔اے پیلگرم انڈیا کے صدر الحاج سید قمر عباس نقوی نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ہندوستانی عمرہ زائرین کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے این۔ڈی۔اے پیلگرم انڈیا کے صدر الحاج سید قمر عباس نقوی نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

این۔ڈی۔اے پیلگرم انڈیا کے صدر نے کہا ہے کہ یہ ایسی کرب ناک خبر ہے جس نے صرف چند خاندانوں کو نہیں، بلکہ پورے ملک کو غم زدہ کر دیا ہے۔

انہوں نے سعودی عربیہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی پوری دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں اور غفلت و کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انشورنس، معاوضہ، تدفین اور مرحومین کے لواحقین کو سہولیات فراہم کرنا تو حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔

الحاج سید قمر عباس نقوی نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ حج و عمرہ مذہبی امور و عبادات کے ساتھ سعودی عرب کی معیشت کا ایک اہم ستون بھی ہیں۔ ایسے میں زائرین کی آمد و رفت کے اوقات میں ایک ہی شاہراہ پر آئل ٹینکر کو اتارنا زائرین کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، جس کی ذمہ داری حکومتِ سعودی عرب کو انسانی بنیادوں پر قبول کرنی چاہیے۔

اِس موقع پر انہوں نے حکومتِ ہند کی کوششوں کو سراہا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ اور دہلی میں وزارتِ خارجہ مسلسل متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha