اتوار 16 نومبر 2025 - 21:28
اظفر فاؤنڈیشن علیگڑھ کے تحت "تعلیم سب کے لیے“ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

حوزہ/ اظفر فاؤنڈیشن اور توحید المسلمین ٹرسٹ کی شراکت سے ایم یو کالج، علی گڑھ میں "تعلیم سب کے لیے" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اظفر فاؤنڈیشن اور توحید المسلمین ٹرسٹ کی شراکت سے ایم یو کالج، علی گڑھ میں "تعلیم سب کے لیے" کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا؛ پروگرام کا آغاز مولانا حیات رضا نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام مولانا شباب حیدر نے کہا کہ محترم حاجی اصغر مہدی نے اظفر فاؤنڈیشن کو ایک تعلیمی فاؤنڈیشن قائم نہیں کیا، بلکہ فکر و ایمان، تعلیم و تربیت اور تحریک و ادارے کی وہ بنیاد رکھی ہے۔

اظفر فاؤنڈیشن علیگڑھ کے تحت "تعلیم سب کے لیے“ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

مولانا مظہر حسین نے کہا کہ اظفر فاؤنڈیشن کی بنیاد ایثار و محنت کے پسینے سے مزین ہے جس کا ہر قطرہ پسینۂ علم و تربیت کی خوشبو بن کر وطن ہند کی فضاؤں میں پھیل رہا ہے۔

اس موقع پر محترمہ کلام زہراء زیدی نے اپنی کوششوں و کامیابی و کامرانی کے کانٹے بھرے سفر کو طلباء و طالبات کے سامنے پیش کیا۔

اظفر فاؤنڈیشن سے منسلک فیکلٹی ممبران نے بھی اپنی اپنی تدریسی خدمات و تجربوں کا تذکرہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شجاعت حسین نے بھی اظہار خیال کیا اور اظفر فاؤنڈیشن اور اس کے بانی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اظفر فاؤنڈیشن علیگڑھ کے تحت "تعلیم سب کے لیے“ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

اظفر فاؤنڈیشن کے بانی نے نیز فاؤنڈیشن کی علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ امتحانات میں کامیاب بچوں کو مومنٹو و سرٹیفکیٹ تفویض کیا گیا۔اس پروگرام میں شہر مظفر نگر سے کثیر تعداد میں خواتین حضرات نے شرکت کی۔

اظفر فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر صالحہ میڈم نے پروگرام میں شرکت کرنے والے اور اس کو کامیاب بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اظفر فاؤنڈیشن علیگڑھ کے تحت "تعلیم سب کے لیے“ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha