حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حکیم عبد المجید حکیم الہٰی کی ممبئی آمد پر، ایرانی قونصل خانے میں ممبئی کے علماء و دانشورانِ نے ان سے خصوصی ملاقات، دونوں ملکوں کے مسلمانوں کے تعلق سے تبادلہ خیال اور مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی پر غور و خوض کیا گیا۔
اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حکیم الہٰی نے رہبرِ معظم آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے ہندوستانی مسلمانوں اور علماء کی خدمت میں اتحاد بین المسلمین اور خیر سگالی کا پیغام پیش کیا۔
علمائے ممبئی کے وفد نے عالم اسلام کی بدلتی صورتحال بالخصوص غزہ، فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے ظلم سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں آغا محسنین فرد کونسل جنرل ممبئی، آغا رضا فاضل ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ اور مولانا سید تقی نقوی سمیت علامہ ظہیر عباس رضوی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا حافظ اقبال چونا والا، مولانا انیس اشرفی، شاکر شیخ، ڈاکٹر عظیم الدین، سعد عظیم الدین اور فیروز بھائی و دیگر موجود تھے۔










آپ کا تبصرہ