۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مصلائے امام خمینی میں 34 ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر کا ‏معائنہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مصلائے امام خمینی میں 34 ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر کا ‏معائنہ کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس موقع پر کچھ پبلشرز اور کتب کے شعبے میں سرگرم افراد سے گفتگو کی اور شائع ہونے ‏والی نئی کتب کے بارے میں بات کی۔ ‏

اس بک فیئر کا سلسلہ 1987 میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دور صدارت سے شروع ہوا ہے۔ اس کے بعد اکثر برسوں میں ‏رہبر انقلاب اسلامی بک فیئر کو دیکھنے پہنچتے رہے ہیں۔ ‏

تین سال کے وقفے کے بعد کورونا وائرس سے متعلق پروٹوکول ختم ہو جانے کے مد نظر رہبر انقلاب اسلامی بک فیئر میں ‏پہنچے۔ ‏

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی US 15:05 - 2023/05/14
    0 0
    ماشاءاللہ خدا سلامت رکھے رہبرِ معظم کو