۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
pic-27594-1620850299.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور اس بناء پر جمعرات کو پہلی شوال اور عید سعید فطر ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گيا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے لئے شوال کے ہلال کی رؤیت یقینی ہو گئی ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید ‏علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان یوں ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماہ مبارک رمضان میں  عبادت گزاروں کی عبادات کی قبولی کی دعا کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ قابل اعتماد  ماہرین کی  رؤیت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹوں کے بعد بدھ کے روز غروب کے وقت شوال کے ہلال کی رؤیت قائد انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کے ليے یقینی ہو گئي ہے اور اس کی بناء پر انہوں نے رائے قائم کی ہے ۔ اس بناء پر جمعرات کو پہلی شوال سن  1442 ہجری قمری  اور عید سعید فطر ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی کا دفتر  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .