۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سیدسعیدحسینی

حوزہ / ایران کے شہر کاشان میں حضرت امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کی یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان کے مطابق، ایران کے شہر کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے آج بروز جمعرات یکم جون 2023ء کو کاشان میں امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام راحل (رہ) حقیقی معنی میں لوگوں کو "ولی نعمت" سمجھتے تھے اور ان پر اعتماد کیا کرتے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) اپنے روزمرہ کے امور، نمازِ شب اور قرآن کی تلاوت میں انتہائی منظّم اور باقاعدگی سے انجام دیتے۔

امام جمعہ کاشان نے کہا: امام خمینی (رہ) تمام لوگوں بالخصوص شہداء کے خانوادہ کے ساتھ نہایت تواضع سے پیش آیا کرتے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: حکام کو بھی حضرت امام خمینی (رہ) کی اتباع کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے اور اسی طرح ججز کو چاہیے کہ وہ غصے کی حالت میں فیصلے جاری نہ کریں چونکہ امام راحل (رہ) فرمایا کرتے کہ غصے میں کئے جانے والے فیصلے کی کوئی عقلی اور شرعی حیثیت نہیں ہوا کرتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .