۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
عباس کعبی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن نے امامت کو دین کی اصل روح قرار دیتے ہوئے کہا: امامت دین کی روح ہے اور امامت کے بغیر دین گویا "روح کے بغیر جسم" کی طرح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مطابق، آیت اللہ عباس کعبی نے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے تحتِ اشراف مدرسہ عالی فقہ و اصول امام حسین علیہ السلام کے تیسرے فیسٹول کے موقع پر خطاب میں عشرہ کرامت اور حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی چونتیسویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فقہی حوالے سے جس جہت کو پیش کیا اور اسے زندہ کیا، وہ فقہ ہے جسے "فقہ عمومی" کا نام دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: تمام اصول، فروع، عقائد، اخلاقی اقدار اور طرز عمل اور فقہی اور قانونی نظام امام و رہبر کے وجود سے جڑے ہوئے ہیں لہٰذا امام کی معرفت کے بغیر اور ان کے مقام کو مدنظر رکھے بغیر انجام دیا جانے والا عمل باطل شمار ہوتا ہے۔

آیت اللہ کعبی نے مزید کہا: دینی اہداف کے حصول کے لئے اصلی چیز امامت ہے۔ امامت دین کی روح ہے اور امامت کے بغیر دین گویا "روح کے بغیر جسم" کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا: شہید مطہری کے فرمان کے مطابق امام راحل (رہ) کو خداوند متعال، اپنے اعلی ہدف، روش اور لوگوں پر ایمان اور یقین تھا۔ اسی وجہ سے جب لوگ امام کے ساتھ مرتبط ہوں گے اور اپنے امام کو پہچانتے ہوں گے تو ان کا ایمان بھی دگرگون اور متحوّل ہو گا۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا عقیدہ ہے کہ ثقافتِ مہدویت (عجل) کی ترویج اور امام زمانہ (عجل) کی معرفت اور محبت ہمارے ایمان کے استحکام کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .