۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام حمید حسن زاده /امام جمعه میاندوآب

حوزہ / ایران کے شہر میاندوآب کے امام جمعہ نے کہا: آج دنیا امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسی عظیم شخصیت کی توصیف سے قاصر ہے لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ ان کی شخصیت کو صحیح طریقے سے بیان کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام حمید حسن زادہ نے ایران کے شہر میاندوآب میں اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے اور ان کی تحریر شدہ کتابیں اب بھی علمی حلقوں، حوزہ جات اور یونیورسٹیز وغیرہ میں اخلاقیات، اصول، فلسفہ اور فقہ کے شعبے میں بطور منبع اور حوالہ کے استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے عصرِ حاضر میں جہادِ تبیین کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج دنیا امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسی عظیم شخصیت کی توصیف سے قاصر ہے لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ ان کی شخصیت کو صحیح طریقے سے بیان کریں۔

حجۃ الاسلام حسن زادہ نے مزید کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ نہ صرف ہم بلکہ دنیا کے تمام مسلمان امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے احسان مند ہیں۔ ہم سب کو ان کے افکار کی ترویج کے لیے قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

شہر میاندوآب کے امام جمعہ نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے تفکر میں اراکینِ حکومت قرآن کریم سے ماخوذ ہیں۔ ان کے اس تفکر کے مطابق دین اور معنویت کو دنیا پر فوقیت حاصل ہے اور ہمیں معنویت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر تقوا و پریزگاری نہیں ہو گی تو کوئی بھی کام درست سمت میں آگے نہیں بڑھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .