۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
برسی امام خمینی ؒ کی مناسبت سے امید مجلے کی خصوصی اشاعت اور دو کتابوں کی تقریب رونمائی

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں منعقدہ اس علمی وفکری نشست میں اہل قلم وثقافت کی تجلیل بھی ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تقریب کا انعقاد ادارہ امید، ادارہ فروغ آثار شہداء ، تشکل امام خامنہ ای ، موسسہ ولایت، العارف اکیڈمی اور موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی ؒ کے باہمی تعاون سے قم مرکز ہمایش ہای الغدیر میں کیا گیا ، جس کی ابتدا تلاوت کلام الہی سے کی گئی۔پروگرام میں نظامت کے فرائض برادر سید اقتدار نقوی نے انجام دی۔

تلاوت کے بعد خواہر دانیہ بتول گوندل کے ’’ آیت اللہ سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ ) بطور رہبر ‘‘ کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا ، ساتھ ہی ادارہ امید کے چیئرپرسن آقای حسنین جعفر زیدی نے ادارہ امید کی طرف سے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد تقریب میں امام خمینیؒ کی شخصیت پر اشعار پیش کیے گے۔تقریب میں امام خمینی ؒ کے مختلف ابعاد پر مزید دو مقالے پڑھے گے۔آقای سکندر علی بہشتی نے " فلسفہ انقلاب امام خمینی کی نظر میں" اور آقای سید میثم عباس ہمدانی نے ’’ امام خمینی ؒ کی نظریاتی بنیادیں ‘‘ کے موضوع پرمقالہ پیش کیا۔جس میں انہوں نے اپنے مقالے میں ذکر شدہ چند اہم نکات کی طرف متوجہ کیا کہ کیسے ہم شخصیت امامؒ سے درست آگاہی حاصل کر سکتے ہیں نیز کیسے ان کی شخصیت کے ظریف نکات کو جان سکتے ہیں۔

اس کے فورا بعد ڈاکٹر سید راشد نقوی نے رونمائی میں شامل دونوں کتابوں کا مختصر تعارف کروایا اور ان کتابوں کے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔نیز اس میں بچوں کی طرف سے سلام فرماندہ سرود بھی پیش کیا گیاکہ جسے سامعین نے خوب سراہا۔

پروگرام کے خطیب موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی ؒ کے رئیس حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے امام خمینی ؒ کی شخصیت اور ان کے فکار پر روشننی ڈالی ۔

تقریب کے آخرمیں برادر ڈاکٹر دانش نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملکر اس طرح کے مزید اچھے پروگرام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس تقریب میں مدرسہ امام علی کے مدیر حجت السلام و المسلمین سید سلمان نقوی ، ادارہ تنزیل کے مدیر ڈاکٹر سید علی عباس نقوی ، خانوادہ شہداء ، موسسہ نشر و آثار امام خمینی رہ کے سربراہ ڈاکٹر علی کمسری، محققین، مؤلفین اور حوزہ علمیہ قم کے علماء و طلاب کے علاوہ بچوں وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .