حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق/ رہبر عظیم الشان حضرت امام خمینی کی رحلت کی یاد میں ایک خصوصی پروگرام بروز جمعرات ماسکو میں منعقد ہوا۔اس مجلس کا آغاز کلام خداوندی کی آیات کی تلاوت سے ہوا اور امام خمینیؒ اور 15 خرداد کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے غلام علی حداد عادل کی تقریر کے ساتھ جاری رہا۔
اس پروگرام میں 15خرداد کے شہداء کو یاد کیا گیا ساتھ ہی امام خمینیؒ کی قربانیوں اور جانفشانیوں کو یاد کیا گیا۔
یہ پروگرام اہل بیت (ع) پر گزرے مصائب و آلام کا ذکر کرتے ہوئے نماز مغرب اور عشاء کی ادائیگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
یہ جلسہ 2 جون بروز جمعرات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی رہائش گاہ پر دعائے کمیل کی تلاوت کے ساتھ ہی منعقد ہوا۔