۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
لاہور، ادارہ التنزیل کے زیراہتمام صبح اُمید "انعام گھر" کا اہتمام

حوزہ/ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے موضوع پر لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے قرآن سینٹرز اور سنڈے سکولز کے مابین کوئز مقابلہ "اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سینٹر، حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ التنزیل کے زیراہتمام صبح اُمید "انعام گھر" کا اہتمام کیا گیا۔ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے موضوع پر لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے قرآن سینٹرز اور سنڈے سکولز کے مابین کوئز مقابلہ "اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سینٹر، حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔

جس میں مہمان خصوصی مولانا سید ابصار نقوی نے شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام کی نظامت سید انجم ترمذی نے کی۔

خصوصی دعوت پر معروف عالمہ اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے بھی بچوں سے خطاب کیا۔ ادارے کے چئیرمن ڈاکٹر مولانا سید علی عباس نے تمام سینٹرز کے مسئولین کا کوئز کی تیاری اور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ التنزیل کا مقصد نوجوان نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .