۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
چہلم سید الشہداء پر ملتان میں قرآنی موکب کا قیام

حوزہ/ ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جلوس ہائے عزا کے دوران قرآن موکب لگایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیمات قرآن اور تلاوت قرآن کا اشتیاق پیدا کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر النور اسلامک سینٹر شعبہ حفظ القرآن کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک میں ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موکب قرآنی لگایا گیا، جس میں مردو خواتین نے شرکت کی اور تلاوت قرآن مجید بھی کی۔ شرکاء کے لئے نیاز اور سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا۔

النور اسلامک سینٹر کے سربراہ حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جلوس ہائے عزا کے دوران قرآن موکب لگایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیمات قرآن اور تلاوت قرآن کا اشتیاق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمات قرآن دراصل پیغام اہلیبیتؑ ہے، جلوس ہائے عزا میں تلاوت قرآن کو فروغ دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .