۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ماتمی جلوس

حوزہ / 25 رجب شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے قم المقدسہ میں دفتر قائد ملتِ جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام غریب بغداد امام موسی کاظم علیہ السلام کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں دفتر قائد ملتِ جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام 25 رجب شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے غریب بغداد حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی (25 رجب 1443ھ) شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے بیت النور قم میں عزاداروں کا عظیم اجتماع ہوا ۔

اس ماتمی اجتماع سے قاری ابرار حسین صاحب نے تلاوت قرآن پاک اور زیارت عاشورا پڑھنے کاشرف حاصل کیا۔ اس کے بعد جناب حجت‌الاسلام والمسلمین مولانا سید افضل زیدی صاحب نے خطاب کیا اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی سیرت اور امام علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حضرت امام موسی کاظم غریب بغداد کے جانگداز مصائب پڑھے۔

قم المقدسہ میں غریب بغداد امام موسی کاظم (ع) کا ماتمی جلوس

اس عظیم ماتمی اجتماع میں علماء کرام، طلاب گرامی اور زائرین کے کثیر تعداد نے شرکت کے علاوہ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

قم المقدسہ میں غریب بغداد امام موسی کاظم (ع) کا ماتمی جلوس

دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین کے مسؤل محترم جناب سید ناصر عباس انقلابی نے مجلس عزاء کے بعد اہم پیغام سنائے اور جلوس کی حرم تک نگرانی کی۔

قم المقدسہ میں غریب بغداد امام موسی کاظم (ع) کا ماتمی جلوس

پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان برادر قربان علی جعفری ومنتظر مہدی نے جلوس عزا میں جانسوز نوحے پڑھے۔ شدت غم سے امام کاظم علیہ السلام کے عزاداروں نے روتے ہوئے جزع وفزع اور ماتم اور سینہ زنی کے ساتھ یہ جلوس حرم حضرت معصومہ س میں پہنچ گئے۔ حرم حضرت معصومہ س پہنچتے ہی سب نے سوزدل سے غریب بغداد امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کو پرسہ دیا اور آخر میں زیارت پڑھ کر ماتمی جلوس کا اختتام ہوا۔

قم المقدسہ میں غریب بغداد امام موسی کاظم (ع) کا ماتمی جلوس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .