۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس

حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں 10 محرم الحرام یوم عاشور کی مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں 10 محرم الحرام یوم عاشور کی مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے مجلس عزا کے اختتام کے بعد برآمد ہوا ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح آٹھ بجے نشترپارک میں ہوئی، مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات موجود ہیں۔ جلوس عزاء میں مشہور و معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہی ہیں۔ جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ 

مرکزی جلوس عزاء کی سیکورٹی کیلئے پولیس، رینجرز دیگر سیکورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس رابطہ کونسل میں موجود ہزاروں اسکاؤٹس رضاکار جلوس کے اندرونی و بیرونی راستوں پر عزاداران امام حسینؑ کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں۔

مرکزی جلوس کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین 2 بجے تبت سینٹر پر مولانا علی افضال رضوی کی زیر اقتداء ادا کی جائے گی۔ بعد ختم نماز آئی ایس کی کی جانب سے شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے تبت سینٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں نوحوں اور مرثیوں کی صداؤں میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ، خوجہ جامع مسجد کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد مجلس شام غریباں برہا کی جائے گی۔ جلوس کی گزرگاہ پر عزاداروں کیلئے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر نذر و نیاز کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں، جبکہ ہيلی کاپٹر کے ذريعے جلوس کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .