حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ پاکستان کے کنڈیار،ضلع نوشہروفیروز کے علاقے میں روز عاشورہ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے اصغریہ علم و عمل تحریک کنڈیارو اور تھیلسیمیا پیشنٹ کیئر سینئر نوابشاھ سندھ کی جانب سے تھیلسیمیا پیشنٹ معصوم بچوں کے لیے حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں پولیس و رینجرز کے اعلیٰ افسران، علماء کرام، شہر کی اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں عزادار مومنین شریک ہوئے۔
کیمپ میں علماء کرام، اہلِ سنت برادران سمیت کثیر تعداد میں حسینی عزاداروں نے تھیلسیمیا پیشنٹ بچوں کے لیے فی سبیل اللہ مولا حسین علیہ السلام کے نام پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔