پیر 31 اگست 2020 - 15:16
ملک پاکستان کی بقاء کے لیے تمام مذہبی طبقات مل کر فرقہ واریت کو ناکام بنا دیں، علامہ اشفاق واحدی

علامہ اشفاق واحدی نے کہا:اس وقت محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا ملکی حالات کا تقاضہ ہے تاکہ ملک مستحکم ہو سکے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں، ریاستی ادارے اور قانون نافذ کرنے والی فورسز ایسے لوگوں کے ساتھ قانونی کاروائی کریں جو سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا ملکی حالات کا تقاضہ ہے تاکہ ملک مستحکم ہو سکے۔ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے۔ 

شیعہ علما کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم تمام عزاداران امام حسین علیہ السلام اور ماتمی سالاروں و بانیان متولیان کے ممنون مشکور ہیں جنہوں نے یکم محرم تا عاشورہ صبرو تحمل کے ذریعہ عزاداری کو فروغ دیا۔

آخر میں کہا کہ ملک کے بعض صوبوں میں انتشار  پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان عناصر کے خلاف حکومت قانونی کاروائی کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha