ہفتہ 5 جولائی 2025 - 17:38
نامِ حسینؑ پر لبیک، عزاداروں اور علماء نے کیا بلڈ ڈونیٹ

حوزہ/ حسینیہ غفرانمآب لکھنو میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی 9 محرم الحرام 1447 ہجری کو امام باڑہ غفرانمآبؒ میں "حسینی بلڈ ڈونر کلب" کی جانب سے "بلڈ ڈونیشن کیمپ" کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزاداروں کے ساتھ ساتھ علماء نے بھی نامِ حسینؑ پر اپنا خون پیش کیا۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر 151 عزاداروں نے شرکت کی، جن میں 131 مومنین اور 20 مومنات شامل تھے۔

حسینی بلڈ ڈونر کلب کے صدر ڈاکٹر سید محمد کامل رضوی (بابو بنارسی داس یونیورسٹی، لکھنؤ) نے بتایا کہ یہ کیمپ ہر سال 9 محرم کو امام باڑہ غفرانمآبؒ میں منعقد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2009 سے مسلسل یہ سلسلہ جاری ہے، جس میں مومنین و مومنات کے علاوہ علمائے کرام بھی پیش پیش رہتے ہیں، اور شہدائے کربلا کی یاد میں بلڈ ڈونیٹ کرتے ہیں۔ یہ خون مختلف اسپتالوں کے ذریعے ضرورت مند مریضوں تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ انسانی خدمت کا حسینی پیغام عام ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha