۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بلڈ ڈونیشن

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان سے منسلک انجمن بلڈ ڈونرس گروپ اور ہو از حسین ؑ کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں درجنوں نوجوانوں نے سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ کے نام پر خون کا عطیہ دیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان سے منسلک انجمن بلڈ ڈونرس گروپ اور ہو از حسین ؑ کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں درجنوں نوجوانوں نے سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ کے نام پر خون کا عطیہ دیا ۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ کے لئے ضلع اسپتال بڈگام ،ضلع اسپتال پلوامہ ،ضلع اسپتال شوپیان ،ضلع اسپتال کپوارہ نے پیشہ وارانہ خدمات انجام دی ڈائریکٹر یٹ آف ہیلتھ نے بھی اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد میں سرگرم تعاون پیش کیا خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں کے جذبہ انسانیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کسی قیمتی جان کو بچانا شہید انسانیت حضرت امام حسین ؑ کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان نوجوانوں کے جذبہ حسینیت سے ترغیب پاکر دیگر نوجوان بھی اس کار ثواب کی طرف مائل ہو جائیں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .