۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کے موقعے پر خندہ بڈگام میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد؛

حوزہ/ شیعہ و سنی علمائے کرام اور دانشوروں نے سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین ایک آفاقی شخصیت ہے آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/آفتاب امامت کے پانچویں تابناک اختر حضرت علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں ایک پروقار جلسہ عزا منعقد ہوا۔ جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ شیعہ و سنی مکتب ہائے فکر سے وابسطہ علمائے کرام و دانشور حضرات نے شرکت کرکے امام زین العابدین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے امام سجاد علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیرت امت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل ہے جس پر چل کر ابدی سعادت حاصل کی جاسکتی ہے۔

معروف سنی اسکالر ڈاکٹر توصیف احمد نے کہا کہ امام زین العابدین ایک آفاقی شخصیت ہے آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

اس موقع پر علمائے کرام و دانشوروں نے یک زبان ہوکر عترت اہلبیت پر زور دیا اور کہا کہ تمام انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل سیرت اہلبیت میں پوشیدہ ہے انہوں نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پر آشوب دور میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت حد درجہ بڑھ گئی ہے لہذا اس کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے آخر پر مولانا سبط محمد شبیر قمی نے دعائے خیر کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .