۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ مولانا سبط شبیر احمد قمی نے کہا کہ مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے جس کی سیرت طیبہ میں تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے کہا کہ نظام علوی کو معاشرے قائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروان ولایت جموں وکشمیر نے ولادت باسعادت مولود کعبہ ،مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی الطالب علیہ السلام کے موقع پر مبارکباد پیش کیا ہے۔

پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں عالم بشریت بالخصوص مسلم امہ کے لئے ۱۳ رجب المرجب کو عید سعید قرار دیا۔

مولانا سبط شبیر احمد قمی نے کہا کہ مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے جس کی سیرت طیبہ میں تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے کہا کہ نظام علوی کو معاشرے قائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

مولانا شبیر احمد صوفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولائے کائنات کی شخصیت امت کے لئے رحمت عظمیٰ اور آپ کی حیات اقدس وحدت امت کی علامت ہے ۔انہوں نےکہا کہ امام علی علیہ السلام کی بے مثل شخصیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے تمام درپیش مسائل کا حل بآسانی نکالا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام کے یوم ولادت کو بطور یوم پدر منانے میں یہی راز ہے کہ تمام والدین سیرت علوی کو عملائیں اور اپنے بچوں کی تربیت قرآنی اور الٰہی اصولوں کے مطابق کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .