حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر کے طول و عرض میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
مرکزی نوعیت کی تقریبات ہائیر اسکینڈی اسکول باب العلم بڈگام اور چک باغ حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوئیں جب کہ دیگر کئی مقامت پر پر وقار جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل سرینگر، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام وغیرہ شامل ہیں اس موقعہ پر علمائے دین نے مولائے کائنات کی شان و عظمت، فضائل اور مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سیدحسن الموسوی الصفوی نے چک باغ حضرت بل میں جشن مولود کعبہ ؑ کی ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات سے محبت و عقیدت کے تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ مولا علی ؑ نے اسلام کی دعوت و ترویج میں رسول اکرم ؐ کے شانہ بہ شانہ ہر محاذ پر عزیمانہ خدمات انجام دیں اور اسلام و پیغمبر اسلام کی نصرت و حمایت کے وہ سنگ میل طے کئے جو تاریخ اسلام کے درخشان ابواب کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دین و شریعت شناسی اور تحفظ شریعت علی ؑ کی محبت کے ابتدائی تقاضے ہیں حدود الٰہی حدود شریعت اور احیائے شریعت کی فکر اور تجسس مولائے کائنات ؑ کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔
![انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد](https://media.hawzahnews.com/d/2023/02/05/4/1706368.jpg?ts=1675612040000)
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، اور شعراء حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
-
طلاب جامعۃ التبلیغ لکھنؤ مقیم نجف اشرف کے زیر اہتمام
نجف اشرف میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ جامعۃ التبلیغ لکھنؤ کے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں موجود طلاب علوم دینیہ نے آٹھویں جشن مولود کعبہ کا بارہ رجب المرجب 1444 کو اہتمام کیا۔
-
ہندوستان کے صوبہ گجرات میں عالیشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن مولود کعبہ پر خوش ہونا صرف شیعہ قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر صحابئی رسول (ص) اور عاشق…
-
آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی:
حضرت امام علی (ع) کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنا ہی امام کو بہترین تحفہ ہوگا
حوزہ/ ولادت باسعادت امام بشریت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسب سے انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے محفل جشن کا انعقاد۔
-
جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ کے موقع پر پیروان ولایت کا مبارکباد:
مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے، مولانا سبط شبیر احمد قمی
حوزہ/ مولانا سبط شبیر احمد قمی نے کہا کہ مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے جس کی سیرت طیبہ میں تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے…
-
عدل علی ؑ آج بھی ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائےں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت…
-
شالنہ سرینگر کشمیر میں عظیم الشان مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ شالنہ سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء س شالنہ کی جانب سے ولادت باسعادت امام علی (ع) کی مناسبت پر مومنین اور مومنات کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان جشن…
-
13 رجب کے موقع پر مراجع کرام کے دفاتر میں طلاب کی عمامہ گذاری
حوزہ/ 13 رجب کے مبارک موقع پر مراجع کرام کے دفاتر میں طلاب قم المقدسہ کی عمامہ گذاری کی تقریبات کا انعقاد ہوا۔
-
ولایت فقیہ؛ امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کا تسلسل ہے
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: ایرانی قوم کے تمام طبقات خواہ شیعہ ہوں یا سنی، سب کے دلوں میں حضرت علی علیہ السلام کی محبت پائی جاتی ہے۔
-
-
ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی:
علی (ع) اس بلندی کا نام ہے جو اپنے طالب اور چاہنے والے کو ہر قسم کی پستی سے نکال کر بلندی تک لے جاتا ہے
حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے…
-
شہادت امام علیؑ پر انجمن شرعی کے زیر اہتمام وادی بھر میں مجالس عزا:
امیرالمومنین حضرت امام علی ؑکی حکومت مثالی حکومت تھی، آغا حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی ؑکی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے…
-
امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کا پیکر : مولانا سید رضا حسین رضوی
حوزہ/ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کے پیکر تھے۔ آپ نے دوست کے ساتھ جیسا انصاف کیا ویسا ہی دشمنوں کے ساتھ بھی پیش آئے۔…
-
رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں اسکولی طالبات کا جشن عبادت:
نوخیز غنچو! اللہ کی دوستدار بنئے! ایسا عمل کیجئے کہ ملک کی عظیم خواتین میں آپ کا شمار ہو: رہبر انقلاب اسلام
حوزہ/ ماہ رجب کے بابرکت ایام میں اور امیر المومنین علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر اسکولی طالبات کے جشن عبادت کا پروگرام، جمعے کی شام کو رہبر انقلاب…
-
-
ہندوستان کے مبلغین و مدرسین کا قم کی سرزمین پر مرکز احیائے آثار برصغیر کا دورہ
حوزہ/ مبلغین ومدرسین مدارس ہندوستان کے وفد نے ماہ مبارک شعبان میں اپنے زیارتی و علمی دورہ کے دوران قم کی سرزمین پر مرکز احیائے آثار برصغیر کا دورہ کیا۔
-
قم المقدسہ میں جشن مولود کعبہ و وحدت کانفرنس کا انعقاد:
مسلمان فرقہ اور بندشوں سے نکل کر امت واحدہ بن جائیں، حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری
حوزہ/ مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ اور بندشوں…
-
اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقریبات کا آغاز
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقاریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقاریب کا اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی وطن واپسی اوراسلامی…
آپ کا تبصرہ