حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ سات سالوں کی طرح امسال بھی سرزمین ولایت و امامت نجف اشرف عراق پر حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ لکھنؤ کے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں موجود طلاب علوم دینیہ نے آٹھویں جشن مولود کعبہ کا بارہ رجب المرجب 1444 کواہتمام کیا جس میں حوزہ علمیہ کے منتخب شعراء کرام نے منظوم طرحی کلا م پیش کیا۔
حجۃ الاسلام سید حسن اکبر نے طلاب جامعۃ التبلیغ کی نمائندگی کرتے ہوئے حضرات افاضل و علماء و طلاب حوزہ علمیہ خصوصا شعراء کرام کا ان کی مشارکت پر شکریہ ادا کیا اور شیعیان عالم کی خدمت میں اس پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔