حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان مقدس علوی (ع) کی جانب سے حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے ہفتۂ ولادت کے آغاز کے موقع پر حرم مطہر میں "مولودِ کعبہ" کا پرچم نصب کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس مبارک پرچم کے نصب کی یہ تقریب آستان مقدس علوی (ع) کے مدیر سید عیسیٰ الخراسان، عتباتِ عالیات کے نمائندوں اور سرکاری، سماجی، قبائلی اور علمی شخصیات کے علاوہ حرم مقدس کے خادمین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں 13 رجب المرجب کو آپ کے یوم ولادت کی مناسبت سے تمام شعبوں اور یونٹس کے تعاون سے ایک مربوط اور عالیشان پروگرام آمادہ کیا گیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے حرم مطہر (ع) میں آنے والے زائرین کی خدمت کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے۔