حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے تاریخی محراب کی نقاب کشائی، مرمت کے کام انجام دئے جانے کے بعد ہفتہ غدیر کی اختتامی تقریب میں حرم امام علیہ السلام میں کی گئی۔
امام علی علیہ السلام کے حرم کی تاریخی محراب کی تعمیر ایران کے شہر کاشان میں 800 سال پہلے انجام دی گئی تھی، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی اجازت سے اس محراب کو حرم امام علی علیہ السلام کے عجائب گھر (میوزیم) میں منتقل کیا جائے گا جو کہ صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں واقع ہے۔