۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شستشوی حرم امام حسین در آستانہ محرم

حوزہ/ کروڑوں زائرین کی میزبانی کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی صاف صفائی کا اور محرم کے لئے آمادگی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خادمین حرم امام حسین علیہ السلام کے توسط سے حرم امام حسین علیہ السلام کو محرم الحرام اور شہدائے کربلا کے ایام عزا کے لئے پوری طرح صاف کر دیا گیا ہے۔

صفائی کے لئے حرم کے داخلی دروازے بند کرنے کے بعد، اس بارگاہ معلی کے خادموں نے سب سے پہلے قالینیں جمع کی اور حرم کے فرش اور دیواروں کو پوری طرح صاف کیا۔

حرم اور اس کے گردو نواح کی خاک پوچھنے اور دھونے کے بعد، حرم امام حسین علیہ السلام کےخادموں نے سید الشہداء علیہ السلام کی ضریح کے قریب نوحہ و ماتم کیا اور عزاداری محرم کے لئے آمادہ ہوئے۔

اس صفائی مہم چند تصاویر پیش خدمت ہے:

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .