ہفتہ 1 جولائی 2023 - 19:21
حرم امام علی علیہ السلام غدیر کے لئے آمادہ+تصاویر

حوزہ/ غدیر کی آمد آمد ہے، اس موقع پر حرم کے خادموں نے حرم امام علی علیہ السلام کو غدیری پوسٹر اور بینرس سے سجا دیا ہے۔

00:00
00:00
Download

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غدیر کی آمد آمد ہے، اس وقت حرم امام علی علیہ السلام غدیری زائرین کے استقبال کے لئے مکمل آمادہ ہو چکا ہے، جگہ جگہ بینر اور پرچم لگا دئے گئے ہیں اور حرم میں ہر جانب صحرائے غدیر کی بو پھیلی ہوئی ہے، صحن حرم میں داخل ہوتے ہی ایک بڑے بینر پر نظر پڑتی ہے جس پر’’ عَلِیٌّ مَعَ الْحَقِّ وَالْحَقُّ مَعَ عَلِیٍّ‘‘ لکھا ہوا ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر بھی حرم امیر المومین علیہ السلام نے تمام زائرین کی پذیرائی کی، اور اب غدیر کی آمد پر بھی لاکھوں زائرین کی خدمت کی خدمت کے لئے آمادہ ہے، حرم کے تمام صحن مزین کئے جا ر ہے ہیں، غدیر کے موقع پر حرم امام علی علیہ السلام کا سب سے بڑا صحن ’’صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا‘‘ بھی زائرین کے لئے اس سال مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha