۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تبریز

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا: علی (ع) یہ ایمان کا نچوڑ ہیں ہے ، حدیث میں ہے کہ علیؑ سے محبت ایمان ہے علی سے بغض کفر و نفاق کی علامت ہے"، علی ایمان کا سرچشمہ ہیں اور مومن کو اسی سرچشمے سے سیراب ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے آج تبریز میں پیام نور یونیورسٹی میں منعقد کانفرنس "امیر المومنین (ع) علی بن ابی طالب علیہ السلام کے نقطہ نظر سے مطلوبہ طرز زندگی اور طرز حکمرانی" سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علی (ع) یہ ایمان کا نچوڑ ہیں ہے ، جیسا کہ خود حدیث شریف میں وارد ہوا ہے کہ ’’ حب علیِِ ایمان و بغض علیِِ کفر ‘‘"علیؑ سے محبت ایمان ہے علی سے بغض کفر و نفاق کی علامت ہے"، علی ایمان کا سرچشمہ ہیں اور مومن کو اسی سرچشمے سے سیراب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’’حکومت‘‘تخلیق سے ہی انسان سے وابستہ ہے، خدا وند متعال نے انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ اور نمائندہ بنا کر بھیجا ہے، بیہودہ اور بے بنیاد سیکولر سوچ کے جواب میں کہا جانا چاہئے کہ خدا نے تمام انبیاء کوحکومت کے لئے بھیجا ہے، اور تمام انبیاء الٰہی کا مشن حکومت کی تشکیل اور اس کا قیا تھا۔

غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سربراہ نے امیر المومنین (ع) کے بارے میں قرآن کریم کی متعدد آیات اور آیت ولایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: «إِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِینَ آمَنُواْ الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلاَةَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَهُمْ رَاکِعُونَ؛بیشک تمہارا ولی اور سرپرست صرف خدا اور اس کا رسول اور اہل ایمان ہیں جو نماز پڑھتے ہیں اور رکوع کی حالت میں زکوٰۃ دیتے ہیں"، یہ آیت امیر المومنین علیہ السلام کے طرز حکمرانی کی وضاحت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: اسلامی معاشرے کے حکمران کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو خدا سے متعارف کرائیں اور خدا سے وابستہ کریں، اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ سب خدا کا رنگ اختیار کر لیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .