۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبہ قم کی جانب سے کوثر سمینار کا انعقاد

حوزہ / حضرت فاطمه الزهراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبہ قم کے زیر اہتمام "کوثر سمینار" بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمه الزهراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے کوثر سمینار خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبہ قم کے زیر اہتمام بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں فضلاء، علماء طلباء اور حوزیہ علمیہ کے اساتید محترم نے شرکت کی۔

حاضرین سے صدر محفل محقق اسکالر حجت الاسلام و المسلمین سید سعید موسوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے عصر حاضر میں تحقیق کی اہمیت اور فضائل حضرت فاطمة الزهراء سلام الله عليها پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: دنیا کی تمام عورتوں کے لیے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت عملی نمونہ اور عظیم مثال ہے جس کو آج کی خواتین اپنا کر دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہوسکتی ہیں۔

اس محفل میں ایک شش ماہی علمی اور تحقیقی مجلہ جامعه المصطفی‌ (مدرسہ حجتیہ) کے تعاون سے "تاریخ اسلام تحقیق کے آئینہ میں" کی رونمائی ہوئی۔ جس کے لیے مقالہ لکھنے والے تمام اسکالرز دکتر تصور عباس، دکتر محمد علی جوہری، دکتر سید صائب جعفری ، دکتر فرمان علی سعیدی، دکتر محمد علی شریفی، دکتر غلام اکثر رضا کو اعزازی شیلڈز سے نوزا گیا۔

معروف ، مشہور شعراء ابراہیم نوری نادم علی شگری، سید صائب جعفری اور منقبت خوان حضرات نے بارگاہ عصمت و طہارت میں اپنے نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔

شیخ نیازی علی اسدی نے سپاس نامہ پیش کیا اور شیخ غلام محمد شاکری نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ صدر محترم شیخ محمد علی ناصری صاحب نے نجف اشرف سے ٹیلیفونک پیغام میں تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .