۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ولادت حضرت زهرا (س)

حوزہ/ ایران کے شہر اراک میں مدرسہ علمیہ ریحانہ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں سیدہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کی تقریب میں اساتذہ، طلباء اور ان کی والدہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر اراک میں مدرسہ علمیہ ریحانہ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں سیدہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کی تقریب میں اساتذہ، طلباء اور ان کی ماؤں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی ترانہ پڑھا گیا، اراک میں مدرسہ ریحانہ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مدیر نے ماؤں اور طلباء کا استقبال کرتے ہوئے خطاب کیا اور معاشرے اور خاندان میں خواتین کی اہمیت اور مقام و منزلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بچوں کی تعلیم ماؤں کے عظیم فرائض میں سے ایک ہے، آپ نے اپنی بچیوں کی ایسی تربیت کی جنہوں نے اس قدر قیمتی اور عظیم راستے کا انتخاب کیا، یہ علوم دین حاصل کرنے اور اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو معاشرے میں پھیلانے کو کشش کر رہی ہیں ۔

بعد ازاں ایک طالبہ نے ماں کی عظمت و وقار کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریر کی اور پھر متعدد مقابلہ کا انعقاد ہوا اور تحفہ و تحائف سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .