حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جیکب آباد، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں، اب اس مرحلے میں ضلع جیکب آباد، میں 650 رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاران نے ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچایا۔
تفصیلات:
تحصیل ٹھل 300 عدد
تحصیل جیکب آباد 150 عدد
تحصیل گڑھی خیرو 200 عدد
اس طرح ضلع جیکب آباد میں 650 رضائیاں(لحاف) متاثرین تک پہنچانے کیلئے رضاکاران شب و روز مصروف عمل ہیں۔
گذشتہ 6 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں(لحاف) اور ہنگامی امدادی سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔
الحمدللہ، ضلع جیکب آباد میں 300 متاثرین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں،اور 300 سے زائد خیمے بھی متاثرین کے زمین بوس مکانات اور جائے پناہ پر بھی نصب کرکے دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ بھی متاثرین کیلئے تبرک امام حسین علیہ السلام کا انتظام بھی کیا گیا تھا اور 70 مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، 2010 سے اب تک سینکڑوں مستحقین کے مکانات اور بنیادی ضروریات کی تعمیر کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔
رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین