منگل 18 اگست 2026 - 03:29
سبیل امام حسین (ع) کی فراہمی؛ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 123 مقامات پر پائپ کینال کے ذریعہ فراہمیٔ آب

حوزہ / ضلع قمبر شہدادکوٹ کی مختلف تحصیلوں میں «العطش یا حسین علیہ السلام» منصوبے کے تحت پانی سے محروم علاقوں تک صاف، شفاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے پائپ کینال کے ذریعے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ گرانقدر خدمت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی خصوصی ہدایت پر زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہدادکوٹ سندھ کے زیرانتظام انجام دی جا رہی ہے۔

اس منصوبے کے تحت ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیلوں میروخان، سجاول جونیجو، نصیرآباد، وارہ، قمبر، شہدادکوٹ اور قبو سعید خان کے مختلف علاقوں میں پائپ کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

الحمدللہ، اس منصوبے کے تحت کم و بیش 123 مقامات پر پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں زیرِ زمین پانی میٹھا نہیں اور عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سبیل امام حسین (ع) کی فراہمی؛ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 123 مقامات پر پائپ کینال کے ذریعہ فراہمیٔ آب

زہراء (س) اکیڈمی پاکستان نے ملک کے مختلف علاقوں میں فراہمی آب کے منصوبوں کے ذریعے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ اسی سلسلے میں پائپ کینال کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پانی پہنچانے میں بھی اہم اور بنیادی کردار ادا کیا جا رہا ہے اور یہ خدمت مسلسل جاری ہے۔

سخت موسمی حالات کے باوجود رضاکاران فراہمی آب کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں اور پانی جیسی عظیم نعمت کو ضرورت مند علاقوں تک پہنچانے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیہم السلام پانی جیسے عظیم صدقہ جاریہ میں کردار ادا کرنے والے مخیرین، مومنین اور زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کے رضاکاران و کارکنان کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

سبیل امام حسین (ع) کی فراہمی؛ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں 123 مقامات پر پائپ کینال کے ذریعہ فراہمیٔ آب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha