حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ سید جواد نقوی کے زیر سرپرستی سفینہ تعاون کے زیر اہتمام پنجاب، سندھ، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں متاثرین کے لیے راشن اور طبی امداد کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں سیلاب متاثرین کی رہائش کے لیے عارضی انتظامات کیے گئے۔
الحمد للہ ملت پاکستان کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی مستقل رہائش کے لیے مکانات کی تعمیر کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس کا پہلا مرحلہ تکمیل ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں خیرپور سندھ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تیار شدہ مکانات مستحق افراد کے حوالے کیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ تقریب کی صدارت علامہ ناصر المہدی صاحب اور علامہ ملک شفقت عباس صاحب نے کی۔