۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ضلع قمبر شہداد کوٹ، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہدادکوٹ صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہدادکوٹ صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں تحصیل شہدادکوٹ، قمبر، قبو سعید خان، میرو خان اور سجاول جونیجو میں کل 750 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاران ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل بھی پہلے مرحلے میں تحصیل نصیرآباد اور وارہ کے 300 متاثرہ گھرانوں تک 300 عدد رضائیاں (لحاف) پہنچائی جا چکی ہیں۔

تفصیل:

* 750 عدد، رضائیاں(لحاف)

الحمداللہ، گذشتہ 5 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں(لحاف) اور ہنگامی امداد سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

ضلع قمبر شہدادکوٹ میں 700 متاثرین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں،اور 205 خیمے بھی متاثرین کے زمین بوس مکانات اور جائے پناہ پر بھی نصب کرکے دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ بھی متاثرین کیلئے تبرک امام حسین علیہ السلام کا انتظام کیا گیا تھا اور 40 مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک سینکڑوں مستحقین کے مکانات کی تعمیر اور بنیادی ضروریات فراہم کی جاچکی ہیں اور مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .