۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
بالان شاخ، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام اور شیعہ علماءکونسل پاکستان، بلوچستان کے سنئیر رہنماء زوار بابو عبدالرحمن چھلگری بلوچ کی نگرانی میں، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام اور شیعہ علماءکونسل پاکستان، بلوچستان کے سنئیر رہنماء زوار بابو عبدالرحمن چھلگری بلوچ کی نگرانی میں، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اب بالان شاخ تحصیل ڈیرہ اللہ یار، بلوچستان میں 340 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاروں نے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں۔

اس موقع پر بانی اتحاد امت مسلمہ، نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔

الحمداللہ، گذشتہ 5 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی اور ہنگامی امداد جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

الحمدللہ، بالان شاخ، بلوچستان میں 330 متاثرین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں، اور اب 340 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بالان شاخ میں 2010 کے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات اور بنیادی ضروریات تعمیر کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

رب کریم بحق محمد و آل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .