۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تحصیل جوہی، سندھ کے سیلاب متاثرین کو خیموں کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوہی ضلع دادو صوبہ سندھ کے زیر انتظام تحصیل جوہی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خیمے تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوہی ضلع دادو صوبہ سندھ کے زیر انتظام تحصیل جوہی کے سیلاب متاثرہ علاقوں نور احمد لغاری، گل حسن لغاری، رسول بخش جمالی، فلجی گاوں، انڑ کالونی، قاسم آباد، دودو پہنور، احمد خان لغاری، علی مرتضی لغاری، نیو کالونی، گاجی شاہ، ٹنڈو رحیم اور جوہی سٹی میں 92 متاثرین میں مکمل عزت و احترام، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، محترم رضاکاروں نے 92 خیمے، متاثرین کے زمین بوس مکانات کے قریب اور جائے پناہ پر نصب کرکے دئیے۔

اس موقع پر بانی اتحاد امت مسلمہ، نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تفصیلات:

* تحصیل میہڑ، 100 عدد، خیمے

* تحصیل کے این شاہ، 100 عدد، خیمے

* تحصیل جوہی، 92 عدد، خیمے

اس طرح ضلع دادو میں اب تک 292 عدد، خیمے نصب کئے جاچکے ہیں۔

تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 5 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ انہیں ناہموار اور دشوار گذار راستوں کو بھی عبور کرنا پڑتا ہے۔

الحمدللہ، ضلع دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 700 سے زائد متاثرہ گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش، مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں اور اس کے علاوہ ترپال(سائبان)، رضائیاں (لحاف) اور چٹائیاں بھی ان کی خدمت میں پیش کی جا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ تحصیل جوہی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تبرک امام حسین علیہ السلام فراہم کیا گیا تھا اور میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے تھے۔

تحصیل جوہی میں قائد محترم کی سرپرستی میں فراہمی آب، مستحقین کے مکانات، بنیادی ضروریات اور مساجد کی تعمیرات بھی کی گئی ہیں، محرم الحرام میں عشروں کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام اور دیگر شعبوں میں سارا سال فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہیں۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .