۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ سید عبد الجلیل نقوی کی پانچویں برسی اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ سید عبد الجلیل نقوی کی پانچویں برسی اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری چھٹی برسی کے موقع پر ان شخصیات کے ملی، قومی، دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کوسراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے اپنے بیان میں مزید کہا: مشکل اور نامساعد حالات میں قوم و ملت کی فلاح اور ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ کے لئے علامہ جلیل نقوی کی جدوجہد کاملک کا ایک بڑا طبقہ معترف ہے۔

اسی طرح پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی وتنظیمی شخصیت تھے جنہوں نے نادار اور مستحق طلبہ کو تعلیم کی فراہمی کے لئے قابل ذکر کوششیں کیں اور رفاحی، فلاحی اور تبلیغی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

ان شخصیات کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات نہ صرف ان کے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا ءکا باعث ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .